Premium Content

فتح اور حماس، چین کے مذاکرات کے بعد تقسیم ختم کرنے پر متفق ہیں،  چینی سرکاری میڈیا

Print Friendly, PDF & Email

بیجنگ: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، مختلف فلسطینی دھڑوں نے منگل کی صبح چین میں بیجنگ اعلامیے پر دستخط کرکے اپنی تقسیم کو ختم کرنے اور فلسطینی اتحاد کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ اس اعلامیے پر بیجنگ میں 21 سے 23 جولائی تک ہونے والے دھڑوں کے درمیان مصالحتی مکالمے کی اختتامی تقریب میں دستخط کیے گئے۔

سی جی ٹی این نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کل 14 فلسطینی دھڑوں بشمول حریف گروپ الفتح اور حماس کے رہنماؤں نے بھی میڈیا سے ملاقات کی، جس میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی موجود تھے۔

مخالف دھڑوں حماس اور الفتح نے اپریل میں چین میں ملاقات کی تھی جس میں 17 سال سے جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششوں پر بات چیت کی گئی تھی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

بائیڈن گذشتہ بدھ سے کووڈ-19 سے لڑ رہے ہیں لیکن منگل کو ڈیلاویئر میں اپنے بیچ ہاؤس سے واشنگٹن واپس آرہے ہیں۔ نیتن یاہو بدھ کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر یں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

توقع ہے کہ بائیڈن اور نیتن یاہو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ ایران اور دیگر موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

ہیرس اس ہفتے میں نیتن یاہو سے الگ ملاقات کریں گی۔

ہیرس کی ایک معاون نے کہا کہ وہ نیتن یاہو پر زور دیں گی کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کے تنازعے کو اس طرح ختم کیا جائے جہاں اسرائیل محفوظ ہو، تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، غزہ میں فلسطینی شہریوں کی تکالیف ختم ہو، اور فلسطینی عوام وقار، آزادی اور خود ارادیت کے لیے اپنے حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos