Premium Content

قوموں کو تباہ کرنے کیلئے دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی، کرپٹ اور نا اہل لوگ ہی کافی ہوتے ہیں، عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی، اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی اس سے بُری اور شکست کیا ہوگی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے اڑھائی ماہ سے نیب ترامیم اپیل کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے اور انتظار کیا جا رہا ہے کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو تو وہ نیب ترامیم کا فیصلہ سنائیں۔

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نیب ترامیم اپیل کے باعث شہباز شریف کے چار، نواز شریف کے پانچ، زرداری اور اس کے قریبی لوگوں کے نو ریفرنس فریز ہوئے پڑے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کہ مجھے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے تین ملاقاتوں کے علاوہ سیل میں ہی رہتا ہوں۔ میرا سیل اون بن جاتا ہے کبھی نہیں کہا کہ مشکل ہے۔ میری بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی صرف اس کی شکایت کی اس کی مجھے تکلیف ہے۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos