روس نے یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 50 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہوئے۔
یوکرینی حکام کی جانب سے ہلاک و زخمی افراد کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوکرینی صدر زیلن سکی نے روس کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔
یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔