Premium Content

غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے

Print Friendly, PDF & Email

غزہ شہر میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہفتے کے روز 15 فلسطینی شہیدہو گئے۔

حماس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں دو حملوں میں حماس کے ایک مقامی کمانڈر سمیت نو جنگجو بھی شہیدہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ مغربی کنارے کے دو فضائی حملوں میں سے پہلا حملہ شہر تل کرم کے قریب ایک قصبے میں ایک گاڑی پر کیا گیا، جس میں جنگجوؤں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا جو حملہ کرنے کے لیے جا رہا تھا۔

حماس نے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اس کی تل کرم بریگیڈ کا کمانڈر تھا، جب کہ اس کے اتحادی اسلامی جہاد نے اس حملے میں مارے گئے دیگر چار افراد کو اس کے جنگجو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اسرائیلی فوج نے کہا کہ گھنٹے بعد، علاقے میں ایک دوسرے فضائی حملے کیا گیا جس میں جنگجوؤں کے ایک اور گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا کہ اس حملے میں چار افراد مارے گئے۔ حماس کے مطابق مغربی کنارے میں دو اسرائیلی حملوں میں9 جنگجو شہید ہوئے۔

دوسری جانب حماس نے کہا  ہےکہ اسماعیل ہانیہ کے تہران میں قتل کے تین دن بعد نئے رہنما کے انتخاب کے لیے ایک وسیع مشاورتی عمل شروع ہو گیا ہے ۔ ایران اور حماس نے اسرائیل پرہانیہ کےقتل کا الزام عائد کیا ہے اور جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہےلیکن اسرائیل نے اس حملے کی نہ ذمہ داری قبول  کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos