Premium Content

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے امدادی کھانے کے منتظر 104 فلسطینی شہید ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

امدادی کھانے کے منتظر ایک سو چار فلسطینی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہیدجبکہ 760 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں نوصیرات، بوریج اور خان یونس کیمپوں پر اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری سے 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

محصور غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے شمالی حصے میں لوگ قحط سالی سے نبردآزما ہیں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔لوگ زندہ رہنے کے لیے جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos