گورنر کا سمری پر دستخط سے انکار، پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے  سمری پر دستخط سے انکار کے بعد  پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/punjab-assembly-tornay-kay/

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ  آنے  تک پرویز  الہٰی ہی  وزیراعلیٰ کے عہدے کو سنبھالیں گے۔

پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے کل پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی کل زمان پارک میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے گورنر پنجاب نے نام مانگ لیے

نگران وزیراعلیٰ کی باقاعدہ تقرری کیلئے گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/n-league-ka-punjab-assembly-ki-tahleel-main/

گورنر نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے متفقہ نام 17 جنوری رات 10 بجے تک طلب کرلیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos