Premium Content

گجرات میں پولیس کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

Print Friendly, PDF & Email

گجرات میں کنجاہڑی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر  پولیس نے چھاپہ مارا  ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pervaiz-elahi-ke-sabik-principal-secretary-ke-khilaf-corruption/

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ مونس الہیٰ ملک سے باہر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے  اب تک پرویز الہٰی کے گھر پرچھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos