بیجنگ: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے ہفتے میں ایک یا دو روز ورزش کرنا روزانہ ورزش کرنے کے برابر مؤثر ہو سکتا ہے۔
چین میں 120 بالغ افراد پر تحقیق کی گئی جن کا وزن زیادہ تھا۔شرکاء کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیاتھا:۔
روزانہ ورزش کرنے والے
ہفتے میں ایک بار ورزش کرنے والے
ہفتے میں دو بار ورزش کرنے والے
بارہ ہفتوں کے بعد، ہفتے میں ایک یا دو بار ورزش کرنے والے گروپوں نے روزانہ ورزش کرنے والے گروپ کے برابر وزن کم کیا۔
تحقیق میں ہفتے میں ایک یا دو سیشن ورزش کرنا پیٹ ، کمر کی چوڑائی اور باڈی ماس انڈیکس میں کمی لانے میں اتنا ہی مؤثر ثابت ہوا جتنا روزانہ جم جانا تھا۔
اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں محققین نے جسمانی سرگرمی کے طریقے اور جسم پر موجودروغن کی حقیقی مقدار کے درمیان تعلق جاننے کی کوشش کی۔
چین میں قائم نیشنل سینٹر آف کارڈیولوجی ڈیزیز کی اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کی مصنفہ لی ہوا ژینگ کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دنوں میں ورزش کرنے کے طریقے کا ان افراد میں فروغ اہم ہے جن کے لیے تجویز کردہ ہدایات کو پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی معتدل نوعیت کی جسمانی ورزش یا 75 منٹ کی سخت جسمانی ورزش کرنی چاہیے۔ لیکن متعدد افراد اپنی پیشہ ورانہ یا گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتے۔
لی ہوا ژینگ نے تحقیق میں دفتر میں کام کرنے والے، بس چلانے والے اور دیگر ملازمین کی جانب اشارہ کیا جو دن کے کئی کئی گھنٹے کرسی پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی روز مرہ زندگی میں ورزش کے معمول کی پیروی کرنے میں مشکلات سے گزرتے ہیں اور جم کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔ یہ تحقیق ان کو تندرست رہنے کے لیے ایک متبادل طریقہ فراہم کرتی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.