Premium Content

حکومت آئینی ترمیم کی بجائے بجلی بل کم کرنے پر توجہ دے،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے حکومت آئینی ترامیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے تاکہ مہنگائی میں پسے پاکستان کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئینی عدالت کے لیے ترمیم پر حکومت کی نیت کچھ اور ہے۔ وہ فرد واحد کے لیے یہ ترمیم کر رہی ہے اور فرد واحد کے لیے ترامیم عدالتی نظام میں پیچیدگیاں پیدا کرے گی اور حکومت ان ترامیم کے بعد ججز کو اپنی مرضی سے ٹرانسفر کر سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی فارمولے کو بھی از سرنو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس میں اخراجات بالخصوص سود اور دفاع کے اخراجات پر بات ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos