وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں کابینہ کی نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سفارش کرے گی کہ کیس کی دوبارہ تحقیقات کی جائے یا نہیں۔ کمیٹی دو روز میں اپنی سفارشات دے گی۔
اگر کمیٹی تجویز کرتی ہے کہ کیس کی دوبارہ تفتیش کی جائے تو وہ پہلے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) تیار کرے گی۔
وزیراعظم کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ پر اعتراض کیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.