حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کے مبینہ غیر مجاز انکشاف کا نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے ایسی معلومات اور دستاویزات افشا ں کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی معلومات کی تشہیر سے پاکستان کےا سٹرٹیجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی کارروائیاں دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوں گے، بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos