اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جولائی 2024 کے دوسرے پندرہ دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 275.60 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کی نئی قیمت 283.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
نئی قیمتیں 16 جولائی 2024 سے 31 جولائی 2024 تک لاگو ہوں گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.