حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹراضافہ کیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289.41 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.