حماس اور اسرائیل نے قطر کی ثالثی میں غزہ میں لڑائی کے چار دن کے وقفے اور فریقین کے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
معاہدے کے تحت حماس اسرائیل کی غیر قانونی حراست میں 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے 50 اسیران کو رہا کرے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے، قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ توقف میں توسیع کی جائے گی۔
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جس میں کم از کم 20 فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے جس کے بعد گزشتہ ماہ کی 7 تاریخ سے شہداء کی تعداد 14,100 سے تجاوز کر گئی۔