اسلام آباد: حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تنظیمی عہدوں سے استعفا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے اپنا استعفا پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کافی غور و خوض کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صدر کے عہدوں سے استعفادینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اظہر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت پنجاب میں پارٹی میں موثر قیادت کے لیے زمین پر موجود ہونا ضروری ہے، اور پی ٹی آئی کے بانی تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.