انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ آئی سی سی نے 8 میچوں کی تاریخیں تبدیل کر دیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اب 15 اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ اب12 کی بجائے 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی طرح پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 12 نومبر کو کھیلا جانے والا میچ اب 11 نومبر کوکلکتہ میں کھیلا جائے گا۔
دیگر میچوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں جن کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔
اکتوبر10 : انگلینڈ بمقابلہ بنگلادیش — درھرم شالا
اکتوبر12: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا — لکھنو
اکتوبر13: نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلادیش– چنائی
اکتوبر15: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان– دہلی
نومبر11: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلادیش– پونے
نومبر12: بھارت بمقابلہ نیدر لینڈز — بمقام بنگلورو
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے بتایا کہ بھارت کرکٹ بورڈ کوآئی سی سی ممبرز بورڈز سے شیڈول کے لیے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد شیڈول تبدیل کیا گیا۔