Premium Content

آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن

Print Friendly, PDF & Email

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ٹی20 میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 787 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی امام الحق پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/icc-ranking-babar-ka-one-day-main-pehla-aur-rizwan/

ون ڈے میں بھارت کے محمد سراج سر فہرست ہیں جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 8ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں بھارت سوریا کمار یادیو کی بادشاہت ہے، پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، حارث روف ایک درجے تنزلی کے بعد 15ویں اور شاہین آفریدی 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos