راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور پاکستان کی مسلح افواج نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی سلامتی مستقل خطرے میں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.
بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل، مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی حربے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مستقل طور پر انسانی حقوق کی سنگین ور منظم خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات اور بھارتی حکومت کا جنگی جنون مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ پاک فوج ظلم اور غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔