آئی ایم ایف وفد کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات، اسلام آباد مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو حتمی شکل دے رہا ہے

[post-views]
[post-views]

پاکستان کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ چند دن بعد پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات کی تاکہ آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے تحت ملک میں کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ اہم ملاقات جمعرات کے روز ہوئی، جس کی صدارت آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد اظور نے کی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ اور محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

وزیراعظم آفس کے جاری بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والی اصلاحات پر بات چیت کی اور اب تک کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ا2025 -26 کا بجٹ مالی استحکام برقرار رکھنے اور آئی ایم ایف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’’اللہ کے فضل سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے اداروں میں اصلاحات اور معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق، آئی ایم ایف کے وفد نے بھی پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں، معیشت کی بہتری اور ترقی کے سفر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مارچ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر کا ایک نیا معاہدہ ہوا، جو 37 ماہ کے جاری قرض پروگرام کا پہلا جائزہ تھا۔

پھر جولائی 2024 میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً 7 ارب ڈالر (5,320 ملین ایس ڈی آر) کے ایک اور معاہدے پر اتفاق ہوا، جس کی منظوری ستمبر کے آخر میں آئی ایم ایف کے بورڈ نے دی۔

ماہرین کے مطابق، آئی ایم ایف کا یہ پروگرام پاکستان کو اصلاحات کے لیے ایک واضح سمت فراہم کرتا ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کا اعلان 2 جون 2025 کو متوقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos