Premium Content

Add

آئی ایم ایف وفد 31 جنوری کو پاکستان آئے گا

Print Friendly, PDF & Email

ڈالر ریٹ پر سرکاری کنٹرول ہٹانے کی دیر تھی کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر  پیریز نے کہا ہے کہ وفد 31 جنوری کو  پاکستان آئے گا، 9 فروری تک پاکستان میں ہی رہے گا۔ایسٹر  پیریز  نے کہا ہے کہ وفد پاکستان کی مالی پوزیشن بہتر بنانے پر بات کرے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی بات ہو گی، انرجی سیکٹر میں گردشی قرضے کم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/dranay-pakistan-ko-imf-kay/

انہوں نے کہا کہ کرنسی مارکیٹ میں ایکسچینج ریٹ کے ذریعے کرنسی کی کمی دور کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔

نویں جائزے کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 31 جنوری کو پاکستان آکر 9 فروری تک یہیں رہے گا۔ خیال رہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 255 روپے کو چھو گیا ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 54  پیسے مہنگا ہوکر 255 روپے 43 پیسے کا ہوگيا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے مہنگا ہوکر 262 روپے میں ملنے لگا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1