اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں لیگل ٹیم نے مختلف قانونی آپشنز کے استعمال پر بات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیم سے طویل مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ میٹنگ میں خواجہ حارث، انتظارپنجوتھا،گوہر علی خان اور دیگر وکلانے قانونی نکات پر بات کی جب کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے عمران خان کو قانونی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/karkun-ko-sharpasandi-k-liye-uksanay-par-imran-khan-par-muqadma/
ذرائع کے مطابق عمران خان کا کل اسلام آباد ضلعی کچہری پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونےکو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا گیا اور سیاسی نوعیت کے مقدمات درج ہونے سے روکنے کے لیے بھی ہائیکورٹ جانے پر غور ہوا، اس کے علاوہ سول جج کے جاری کردہ وارنٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے سیشن عدالت میں اپیل پرگفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو عمران خان کی اسلام آباد پیشی پردونوں ناقابل ضمانت وارنٹ نمٹانےکی کوشش ہوگی جب کہ عمران خان کو ضلعی کچہری میں سکیورٹی دینے کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیاجائےگا۔