کارکنان کو شرپسندی کے لیے اکسانے پر عمران خان پر مقدمہ

لاہور میں جلاؤ گھیراؤ  اور  سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج کرلیےگئے۔

کل 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات جلاؤگھیراؤ اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

ایک مقدمے میں عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شرپسندواقعےکی مجرمانہ سازش عمران خان کی ایما اور اکسانے پرکی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شرپسندی کے لیے اکسایا گیا۔

متن کے مطابق عمران خان، دیگرقیادت اور کارکنان نےسرکاری اور غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos