Premium Content

عمران خان کی گرفتاری کا  خدشہ ،پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک میں جمع

Print Friendly, PDF & Email

لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر رات گئے زمان پارک کے باہر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ 

لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ka-mohsin-naqvi-ki-tainati-supreme-court/

انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے۔

پی ٹی آئی کے رہنما زبیرنیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کا خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos