لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیریئرہٹا لیے گئے ہیں۔
لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں آج بروز منگل 28 فروری کو ہٹا دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے، جس پر تحریک انصاف کی خواتین بھی ڈنڈے تھامے پہنچ گئیں۔ بیرئیرز ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ہنگامہ آرائی بھی کی۔
بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں۔ جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/sabiq-wazir-azam-imran-khan-ki-lahore-se-islamabad/
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔ حفاظتی بیرئیرز کو عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد ہٹایا گیا۔