لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ آ گئی ۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر‘ نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی’ کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-par-hamla-krny-wala-k-baqaida/
رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں جب کہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملزم نوید کےفون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بناکرجے آئی ٹی کے حوالےکردی گئی ہے، ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔