عمران خان کو پمز میں آنکھوں کے علاج کی چوتھی ڈوز دی گئی، اسپتال کی تصدیق

[post-views]
[post-views]

پمز اسپتال نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کی ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 28 اپریل کو فالو اپ چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آنکھوں کا انجیکشن (اینٹی وی ای جی ایف) کی چوتھی ڈوز دی گئی۔

اسپتال کے مطابق علاج سے پہلے عمران خان کی اجازت لی گئی اور ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ ان کی حالت کو طبی طور پر ٹھیک اور مستحکم قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جدید ٹیسٹ میں آنکھوں کی حالت میں بہتری دیکھی گئی۔ پورا علاج مریض کی رضامندی اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں مکمل کیا گیا۔

پمز کے مطابق یہ ایک ڈے کیئر طریقہ تھا، جس میں مریض علاج سے پہلے، دوران اور بعد میں مکمل طور پر ٹھیک رہے۔ علاج کے بعد انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos