Premium Content

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج ہوگی۔

گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل نےعمران خان، اسدعمراور فواد چوہدری کی آج پیشی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/tuheen-e-election-commission-case-pti-rehnumaun/

گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل نے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فواد چوہدری کراچی میں ہیں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں، عمران خان زخمی ہیں، ان کی حاضری سے معافی کی درخواست دے رہے ہیں۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ حاضری سے کب تک معافی لیں گے؟ کیا بڑے لوگوں کی قانونی ذمہ داری نہیں کہ پیش ہوں، ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتا ہے پھر کہتا ہے کارروائی بھی جاری رکھیں۔کمیشن رکن کا کہنا تھا کہ تینوں افراد پر فریم چارج ہونے ہیں اس لیے کہا پیش ہوں، اگر آپ نہیں آتے تو ہم 512 کے تحت ان کو مفرور قرار دے کر غیر حاضری میں کارروائی شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-k-khilaf-tuheen-election-commission-k-karwai/

پی ٹی آئی وکیل نوید انجم نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نےمقدمات کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos