Premium Content

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول پاکستانی فلم’ہم آواز‘ شارٹ لسٹ کر لی گئی

Print Friendly, PDF & Email

ماسکو: پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، فلمساز زینب یونس کی ’ہم آواز‘ روس میں منعقدہ کازان انٹرنیشنل مسلم فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ کر لی گئی ہے۔ 

ایک جاری اعلامیے کے مطابق 44 ممالک کی 700 فلموں میں 10 مختصر فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں پاکستانی فلم ’ہم آواز‘ بھی شامل ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

فلم میں زینب نے زاہا کا کردار ادا کیا ہے، جو کوئٹہ میں رہتی ہے اور لوگوں کی زندگی کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرتی ہے۔

اختر علی نے زاہا کے والد کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی بیٹی کو کوئٹہ شہر کی سچی کہانی پیش کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ پاکستانی فلم ‘ہم آواز’ شناخت کے بحران، خاندانی تعلقات اور خوابوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos