پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور فضائی برتری کا عالمی سطح پر اعتراف

[post-views]
[post-views]

بین الاقوامی میڈیا اور عالمی دفاعی ماہرین نے پاکستان کی فوجی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت، اور جرات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں واضح فوجی برتری دکھائی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمتِ عملی مکمل طور پر ناکام رہی، اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بھارت کوئی فیصلہ کن کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ بی بی سی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوئی۔

ٹیلی گراف نے پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کو مؤثر قرار دیا اور بھارتی جنگی طیاروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔ رپورٹ میں جدید بھارتی طیاروں جیسے رافیل کی تباہی کو بھارت کے لیے “ذلت آمیز شکست” کہا گیا اور پاکستان ایئر فورس کو “فضاؤں کا بادشاہ” قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جدید میزائلوں کی مدد سے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے، جس سے دنیا بھر کے ماہرین حیران رہ گئے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل جیسے جدید طیارے کو تباہ کیا گیا ہے، جو ایک اہم اور قابلِ ذکر واقعہ ہے۔

عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی اڈوں اور کیمپوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے حملوں کے بعد بھارت نے امریکہ سے رابطہ کر کے جنگ بندی کے لیے سفارتی مدد مانگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان نہ صرف بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ فضائی اور عسکری برتری قائم رکھتے ہوئے علاقائی امن کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos