Premium Content

ملک میں موبائل انٹرنیٹ کب بحال ہوگا؟

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کر رہے ہیں کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کو  تا حال وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos