اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روک دیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو ان کے منصب پر کام کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جاری کیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جج کے طور پر فرائض انجام دینے سے روکا جاتا ہے، کیونکہ زیر سماعت معاملے میں نہایت حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں اور یہ جج کی اہلیت سے متعلق ہے۔

مزید یہ کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس جہانگیری کے خلاف شکایت بھی زیر التوا ہے۔ اسی بنا پر عدالت نے انہیں کونسل کے فیصلے تک منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا۔

تحریری حکم میں یہ بھی درج ہے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو 21 اکتوبر کو عدالت کی معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے، جبکہ ایک اور درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos