Premium Content

اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کی حدود میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے پبلک نوٹس 15 اگست کو جاری کریں گے، اور امیدوار 16 سے 20 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی آر اوز کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

نامزد امیدواروں کے نام 21 اگست کو شائع کیے جائیں گے جبکہ آر اوز 22 سے 26 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

امیدوار 27 سے 29 اگست تک آر اوز کے فیصلوں (کاغذات نامزدگی قبول/مسترد) کے خلاف اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 ستمبر کو شائع کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی واپسی اور نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہوگی، امیدواروں کو نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے، پولنگ 29 ستمبر کو ہوگی۔

پولنگ صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos