Premium Content

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے اندر آگ بھڑک اٹھی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق پیر کی رات پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

انسداد فسادات کے سازوسامان اور وردی گوداموں کے قریب سے شروع ہونے والی آگ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے دیگر حصوں میں تیزی سے پھیل گئی، جس سے پولیس اہلکاروں کی قریبی رہائشی بیرکوں کو خالی کروانا پڑا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں، ایک پولیس واٹر کینن اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos