Premium Content

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 40 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان شاداب خان نے 54 رنز اسکور کیے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos