Premium Content

اسرائیل پر ایرانی حملہ: جوبائیڈن کا امریکی فوج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم

Print Friendly, PDF & Email

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت میں تیاریوں پر غور کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی میزائل حملوں کے خلاف دفاع اور خطے میں امریکی فوج کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مدد کو تیار ہے۔ اجلاس میں نائب صدر کاملہ ہیرس بھی موجود تھیں۔

جوبائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کا حکم دیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر نلفروشان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ہم نے اسرائیل کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos