لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جیل جانے کیلیے تیار ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جب عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ جو بھی ریاستی قانون توڑے اسے سزا ملنی چاہیے۔
اس موقع پر خاتون اینکر نے سوال کردیا کہ آپ کے خلاف وارنٹ تو ریاستی قانون کے تحت جاری ہوئے ہیں، پھر آپ گرفتاری کیوں نہیں دے رہے؟
عمران خان نے جواز پیش کیا کہ ریاستی نہیں جنگل کا قانون ہے، وہ 18 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہیں، یہ لوگ 14 مارچ کو گرفتار کرنے آگئے۔
عمران خان نے کہا کہ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے، اسٹیب کی حمایت کے بغیر موجودہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی، مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے مجھے نہیں، جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔