جناح ہسپتال لاہورکا نظام ڈیجیٹل ہوگیا، مفت ادویات کی فراہمی اگلے ہفتے سے شروع ہوگی :لاہورکے جناح ہسپتال کا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
Read More: https://republicpolicy.com/the-dilemma-of-young-doctors/
معروف صنعت کار اور جناح ہسپتال لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ہسپتال کا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، 25 لاکھ مریضوں کو سالانہ ایک ارب روپے کی مفت ادویات دینے کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شرو ع ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ مل کر جناح ہسپتال میں ایک ہزار کمپیوٹر رکھے گئے ہیں، اب ان کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہو گا۔
Read More: https://republicpolicy.com/the-tragedy-of-mbbs-and-the-rise-of-medical-mafia/
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے دس ہزار مریضوں کو روزانہ تین وقت کا کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیلئے تین سو بیڈ کا مہمان خانہ بنایا گیا ہے۔