وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل مگر اچھی بحث ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا کہ کمیٹی کی بحث کو باہر نہیں لائیں گے،دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحیا آفریدی کو نامزد کیا گیا،تینوں سینئر ججز کی پروفائل میں بہت کم فرق تھا۔
باقی دونوں ججز جونامزد نہیں ہوئےوہ بھی عدلیہ میں رہیں گے،جسٹس منیب اختر کے نام پر بھی غور کیا گیا،امید ہے جسٹس یحیا آفریدی نامزدگی کو قبول کریں گے۔
جو ججز نامزد نہیں ہوئے وہ بھی قابل احترام ہیں۔یاد رہے خواجہ آصف بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر تھے