Premium Content

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں نومنتخب چیف جسٹس سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos