Premium Content

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید، بیٹے کوبھی گرفتاری دینے سے روک دیا

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال پی ٹی آئی کی جیل  بھرو  تحریک پر پھٹ  پڑیں۔ 

ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے جیل بھرو تحریک  پر کھری کھری سنائیں اور کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/gujranwala-pti-jail-barho-tahreek-k-tehat/

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتاہے جیل جاؤ۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالا تر ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos