Premium Content

گوجرانوالہ:پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے تحت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی

Print Friendly, PDF & Email

‏تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے 5 ویں دن گوجرانوالہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سےزائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی۔

گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے سامنے پولیس  نے لاؤڈ اسپیکرپر گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ اگرکوئی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن گرفتاری دینا چاہتاہےآئے اورگاڑی میں بیٹھے، ہم عزت کے ساتھ ان کو لیکرجائیں گے۔

 گوجرانوالہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی جبکہ منڈی بہاوؑ الدین سے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل بھی گرفتاری دینے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/jail-bharo-tehreek-pti-k-47-rehnuma-aur-karkun-adyala/

اس کے علاوہ گرفتاریاں دینے کے لیے گجرات اور وزير آباد سے بھی تحریک انصاف کارکنوں کی ریلی گوجرانوالہ پہنچی، گوجرانوالہ میں موجود کارکنوں کے ساتھ مل کر سنٹرل جیل پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی 6 گاڑیاں بھر کر جاچکی ہیں، اب پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، اس لیے وہ اور باقی لوگ واپس جا رہے ہیں۔

آج بھی گرفتاری دینے کے لیے آئے متعدد کارکنوں نے وین میں چڑھ کر فوٹوسیشن کیا اور اتر گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos