Premium Content

کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں کے وزن پر اثرات

Print Friendly, PDF & Email

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں وزن کم کرنے میں مددگار نہیں ہوتیں بلکہ کچھ غذائیں تو وزن میں اضافہ بھی کر سکتی ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے صحت کے تین مختلف ڈیٹا بیس سے حاصل ہونے والے 1 لاکھ 23 ہزار 300 افراد سے زائد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ تحقیق میں شرکاء نے پانچ اقسام کی کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں میں سے ایک کھائی اور 20 برسوں سے زائد عرصے تک ہر چار برس کے وقفے سے ان کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اور وزن میں کمی کی پیمائش کی گئی۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں کے وزن پر اثرات ان غذاؤں میں شامل کاربوہائیڈریٹس کی قسم اور پروٹین کے ذرائع پر منحصر ہوتے ہیں۔

جن افراد نے کم کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں کھائیں لیکن غیر صحت بخش کاربز اور جانوروں کا پروٹین کھانا جاری رکھا، ان کے وزن میں تحقیق کے دوران اضافہ ہوا۔ چار سالہ دورانیے میں غیر صحت بخش غذائیں کھانے والے افراد میں اوسطاً 0.90کلوگرام کا اضافہ ہوا۔ جبکہ شرکاء کے ایک گروپ میں تقریباً2.25کلوگرام وزن کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دوسری طرف، جن شرکاء کی کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں پودوں پر مبنی غذاؤں اور سالم اجناس کے کاربز پر مبنی تھیں، ان کے وزن میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔ جرنل جاما میں شائع ہونے والی تحقیق کے وہ شرکاء جن کی غذا صحت مند کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں، پودوں پر مبنی پروٹین (جیسے کہ دالیں، مونگ پھلی اور چنے) اور صحت مندروغن(جیسے کہ مچھلی، ناشپاتی اور انڈے) پر مشتمل تھی ان کا وزن تحقیق کے دورانیے میں سب سے زیادہ کم ہوا اور برقرار رہا۔

تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ غذائیں صحت بخش ہوں۔ غیر صحت بخش کاربوہائیڈریٹس اور جانوروں کا پروٹین وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاوں کا انتخاب کرتے وقت مندرجہ ذیل نکات پر غور کرنا چاہیے:۔

پودوں پر مبنی غذاؤں اور سالم اجناس پر زیادہ توجہ دیں۔

غیر صحت بخش کاربوہائیڈریٹس، جیسے کہ چینی، سفید آٹا اور پروسیس شدہ غذاؤں سے گریز کریں۔

صحت مندغذائیں، جیسے کہ مچھلی، مغز اور پھلوں کے بیجوں کا استعمال کریں۔

پروٹین کی مقدار کو مناسب رکھیں۔

صحت مند کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں کا انتخاب کر کے آپ وزن کم کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos