لاہور: فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست لینے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خدیجہ شاہ، جو 9 مئی سے متعلقہ مقدمات میں کئی ماحراست میں رہیں ، نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹاگرام پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
پاکستان کے آئین کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا۔
انہوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لکھا کہ وہ اپنی امریکی شہریت ترک کر رہی ہیں، اُن کے لیے یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے اور ذاتی طور پر پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران ناقابل تصور ناانصافی کا تجربہ کیا ہے، لیکن اس مصیبت نے میرے اندر مقصد کا احساس پیدا کیا۔ میں پاکستان کے لیے تبدیلی لانے کی خواہش سے آگے بڑھی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور میرے تاحیات ہیرو عمران خان نے مجھے اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے ان کے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا۔ میں نے ان کی مخصوص نشست لینے کی پیشکش قبول کر لی اور امید کرتی ہوں کہ ان کی اور اپنے ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتروں گی ۔
جب تک خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، ان کی نمائندگی مہرالنساء سجاد اسمبلی میں کریں گی۔