خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرا دیا گیا۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اہم دورہ آسٹریلیا کے بعد پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/australia-main-khalistan-k-haq-main-refrendum/
وائرل ویڈیو میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں ’بیوہ کالونی‘ کا دورہ کریں۔
بیوہ کالونی میں ایسی سینکڑوں خواتین قیام پذیر ہیں، جنہیں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں جی 20 وزراء کا اجلاس آئندہ ماہ مارچ میں منعقد ہوگا۔