Premium Content

آسٹریلیا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری

Print Friendly, PDF & Email

آسٹریلیا میں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہورہا ہےجہاں  سکھ کمیونٹی کے افراد آزادخالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

 ریفرنڈم کیلئے  دوکلومیٹرتک قطار لگی ہے  جہاں  بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنےوالے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین اور مردوں کے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے لہرارہے ہیں۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کرانا ہے۔دوسری جانب میل برن میں خالصتان ریفرنڈم کے حق میں لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے، ریفرنڈم کیلئے مہم جوئی کرنے والی تنظیم نے پوسٹرز اور بینرز پھاڑنے کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/baharat-main-aqliyatain-ghair/

سکھ فار جسٹس تنظیم کے جنرل سیکرٹری گورپتوند سنگھ پنوں نے کہا کہ میل برن میں توڑ پھوڑ کا خالصتان ریفرنڈم سے کوئی تعلق نہیں، خالصتان ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے، سکھوں نے بتا دیا کہ وہ سانحہ 84 گولڈن ٹیمپل نہیں بھولے۔

برطانیہ سوئٹزر لینڈ کینیڈا سمیت سات یورپی ممالک میں یہ ریفرنڈم کرایا جاچکاہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos