Premium Content

Add

خواجہ آصف  کی امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کے بیان پر کڑی تنقید

Print Friendly, PDF & Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ڈرامے کر رہا ہے، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تاکہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہوں۔ خواجہ آصف  نے امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کے بیان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں اتنا ظلم ہو رہا ہے، زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کا ضمیر ان کے لیے کیوں نہیں جاگتا؟ ان کا ضمیر عمران خان کے لیے کیوں جاگتا ہے؟ امپورٹڈ حکومت کا نعرہ فراڈ تھا ، عمران خان خود انھی کا بندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/hadsati-mout-ka-mansoba-imran-khan/

انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے کر رہا ہے ، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائے گا تا کہ ملک میں افراتفری ہو اور اس کے عزائم پورے ہوں۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے اس کے حق میں بیان آ رہے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے آج یا کل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1