Premium Content

کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو، وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے: عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی ابہام کاشکار نہ ہو، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-aitemad-ka-vote-leny-k-liye-ehkamat/

ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے ریجنل تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے ،کوئی کسی ابہام کاشکار نہ ہو۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/gyara-january-sy-pehly-punjab-ma-aitemad-ka-vote/

ذرائع کے مطابق جن ارکان کو خریدنے کی کوشش کی گئی انہیں محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 9 جنوری کو اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم معطل کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos