کراچی پولیس آفس ( کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی جانب سے نادرن بائی پاس منگھوپیر کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللہ ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/karachi-police-office-par-hamla-police-aur-rangers-ehlkarun/
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اریاد اللہ کالعدم تحریک طالبان کراچی کا کمانڈر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔
بعد ازاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔