Premium Content

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آپریشن 21-22 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کیے گئے۔

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گردوں کو ہلاک  کر دیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

یہ دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos