لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کو بطور مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے پر غور ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کے لیے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم پر بھی زیر غور ہیں۔
اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسا کریں گے، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سردار طارق مسعود شرکت کریں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، سابق چیف جسٹس منظور ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر حسین، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر، صوبائی وزیر قانون ملک شعیب احمد، ممبر پنجاب بار کونسل اسد محمود عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.